بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال اور یو ایس ایڈ پنجاب کے درمیان معاہدے پر دستخط

لاہور (نیوز رپورٹر) بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال اوریو ایس ایڈ پنجاب انیبلنگ انوائرمنٹ پراجیکٹ (PEEP) کے مابین سنٹر آف ایکسیلینس فار اولیو ریسرچ اینڈ ٹریننگ سنٹر (CEFORT) کے قیام کیلئے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کی رو سے اس سنٹر کے قیام کیلئے حکومت پنجاب 27 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ یوایس ایڈ کی جانب سے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی جائے گی۔ تقریب میں سلوت سعید،اسپشل سیکرٹری ایگریکلچر مارکٹینگ، یو ایس ایڈ کی صوبائی ڈائریکٹرلی سوانسن، ڈاکٹر عابد محمود، ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ) اور ڈاکٹر طارق، ڈائریکٹر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ پنجاب موجود تھے۔ اس مو قع پرسلوت سعید، اسپشل سیکرٹری ایگریکلچر مارکٹینگ نے کہا کہ سنٹر آف ایکسیلینس فار اولیو ریسرچ اینڈ ٹریننگ سنٹر (CEFORT) کا قیام زیتون کی پیداوار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...