لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے گریڈ 21 کے اپنے افسران سے پاکستان کمشنر برائے انڈس واٹر کیلئے نام طلب کر لئے۔ ایف بی آر نے اپنے افسران کے نام چٹھی میں لکھا ہے کہ واٹر ریسورس ڈویژن نے پاکستان کمشنر برائے انڈس واٹر کیلئے مناسب نام مانگے ہیں۔ جو افسران اس عہدے کیلئے امیدوار ہیں وہ واٹر ریسورس ڈویژن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔