رواں مالی سال،ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 24فیصد اضافہ

Feb 23, 2018

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال 2017-18 میں 15فروری تک 2 لاکھ 40 ہزار زائد ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیںفیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں 15 فروری تک 1.238ملین ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 9 لاکھ 98ہزار ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے ،اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں