چین میں برانچ کھولنے میں نان پرفارمنگ لونز رکاوٹ ہیں ‘سعید احمد

کراچی(کامرس رپورٹر)نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے کہا ہے کہ چین میں برانچ کھولنے میں نان پرفارمنگ لونز رکاوٹ ہیں اور پاکستان کا نام واچ لسٹ میں آیا تو بینکوں پر مالی بوجھ پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک ہیڈ آفس کراچی میں اینالسٹ بریفنگ کے دوران مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے صدر نیشنل بینک سعید احمدنے کہا کہ اگر دہشت گردوں کی مالی معاونت کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل کروانے کی امریکی کوششیں کامیاب ہوگئیں تو پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ اگر معاف کروائے گئے قرضے بیلنس شیٹ سے نکال دیں تو نیشنل بینک کی مالی پوزیشن تمام بینکوں سے اچھی ہوجائے گی جبکہ یہی نان پرفارمنگ لونز چین میں برانچ کھولنے میں رکاوٹ ہیں۔سعید احمد نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ، اومنی، جاز کیش اور ٹیلی نور سے معاہدے کیے ہیں۔ عوام پاکستان پوسٹ سے پیسے بھیجیں اور ہمارے اے ٹی ایم سے کیش نکال لیں۔

ای پیپر دی نیشن