لاہور (پ ر) گری اور ایکو سٹار پاکستان سپر لیگ سیشن 2018ء میں ’’لاہور قلندرز‘‘ کے ٹائٹل سپانسرز بن گئے۔ لاہور قلندرز ٹیم نیوزی لینڈ کے مایہ ناز کرکٹر برینڈن میکلم اور دیگر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ دستخطوں کی تقریب دوبئی میں ہوئی۔ گری اور ایکو سٹار کے سی ای او محمد فاروق نسیم، سی او او رضوان بٹ اور ڈائریکٹر ذکاء نسیم نے بھی پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے ٹیم کیلئے اپنی حمایت اور کپتان کی بہترین قیادت کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ کھیل کے حقیقی جذبہ اور نظم و ضبط کو فروغ دیں۔گری اور ایکو سٹارز کی بین الاقوامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیساتھ ساتھ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے حمایت انتہائی قابل قدر ہے۔ڈی ڈبلیو پی گروپ ملک میں بہت سے کھیلوں میں معاونت کو جاری رکھے گا۔ اس نے لاہور قلندرز کی کامیابی کیلئے خواہش کا اظہار کیا ہے۔ گری اور ایکو سٹار کی روایت ہے کہ وہ بہت سے متحرک سماجی فیسٹیولز، ٹیکنالوجی پر مبنی نمائشوں اور دیگر سماجی ایونٹس میں باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں تاکہ پاکستان بھر میں تمام صارفین کے مابین شعور کی آگاہی اور نئی ٹیکنالوجیز کو متعارف کرایا جا سکے۔ جیسے کہ صارفین اور فیملیز کی بڑی تعداد گھروں پر یا سٹیڈیم میں میچ دیکھ کر خوش ہوگی، یہ اقدام لوگوں کے لئے صحت افزاء تفریحی تجربہ فراہم کرنے کی جانب اہم کردار ادا کرے گا۔
گری اور ایکو سٹار پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے ٹائٹل سپانسرز بن گئے
Feb 23, 2018