کپل شرما کی ڈیرن سیمی، محمد حفیظ کامران اکمل سے دلچسپ جملے بازی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی انٹر ٹینمنٹ کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے ڈیرن سیمی، محمد حفیظ اور کامران اکمل سے دلچسپ جملے بازی بھی کی۔دبئی میں ہونے والی تقریب میں پشاور زلمی کے کھلاڑی، آفیشلز کے ساتھ کینسر میں مبتلا وہ بچے بھی شریک ہوئے جو خاص طور پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی دعوت پر پی ایس ایل میچز دیکھنے دبئی آئے ہیں۔تقریب میں کپل شرما نے دلچسپ جملے بازی سے ہر ایک کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی۔ کپل نے کپتان ڈیرن سیمی، کامران اکمل اور محمد حفیظ سے بھی دلچسپ مکالمے بازی کی۔

ای پیپر دی نیشن