لاہور(اپنے نامہ نگار سے) زینب قتل کیس کے علاوہ دیگر 8 بچیوں کے قتل کے معاملہ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید دو بچیوں کے قتل کا چالان مکمل کرکے آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزم عمران پولیس تفتیش میں زینب کے علاوہ دیگر8 بچیوں کے قتل کا اعتراف کرچکا ہے۔