توہین عدالت کیس: دانیال عزیز نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے توہین عدالت کیس میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت مانگ لی ہے ، جبکہ دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج (جمعہ ) کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا ، گزشتہ سماعت پر عدالت نے دانیال عزیزکو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعہ تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی ،جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں دانیال عزیز کی جانب سے ایک متفرق درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ جن تقاریر پر نوٹس جاری کیا گیا وہ مواد فراہم کیا جائے، عدالت کو نیک نیتی سے مطمئن کرنے کے لیے مواد کی فراہمی ضروری ہے ،نجی ٹی وی کی بارہ اور پندرہ دسمبر کی ویڈیو ریکارڈنگ فراہم کی جائیں ،پی آئی ڈی میں آٹھ دسمبر کو کی گئی تقریر کی بھی ریکارڈنگ فراہم کی جائے ، متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ مواد فراہم کرنے کے بعد ہی عدالت کو شوکاز نوٹس کا مفصل جواب دینے کے قابل ہوسکتا ہوں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...