اسلام آباد (آن لائن) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ امریکہ بھارت سڑٹیجک معاہدے اور دفاعی امور سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے۔ بحر ہند کے بعد اب بحر الکاہل میں بھی بھارتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ وہ بحریہ یونیورسٹی کے تعاون سے آئی ایس ایس آئی میں"بحری اقتصادیات اور بحر ہند میں جغرافیائی سیاست، پاکستان کیلئے مشکلات" کے مو ضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے سیمینار میں ریٹا ئرڈ ایڈمرل مختار احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحرہند 37 فیصد علاقائی اور 14 فیصد عالمی تجارت کا مرکز ہے-بحر ہند میں سیاسی و معاشی مفادات کے باعث تصادم کے خطرات موجود ہیں۔ہمیں اپنے دیرینہ تنازعات کا حل نکا لنا ہے، ہمیشہ دشمن نہیں رہ سکتے- پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کیساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے آگے بڑھنا ہو گا- خطے میں بہتر مشترکہ مستقبل کیلئے تجارتی و معاشی ربط کو بھی بڑھانا ہو گا۔