پوڈگوریچا(این این آئی)مونٹی نیگرومیں امریکی سفارتخانے پر خودکش حملے میں حملہ آور ماراگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مونٹی نیگرو کے دارالحکومت پوڈگوریچا میں امریکی سفارت خانے پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک شخص نے ایک دستی بم سے حملہ کیا۔ اس حملے میں حملہ آور خود بھی مارا گیا۔ پوڈگوریچا میں حکام نے اسے ایک خود کش بم حملہ قرار دیا ہے۔