گوجرانوالہ میں ڈرا ئی پورٹ کے قیام کی منظوری دیدی گئی

Feb 23, 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں نیشنل لاجسٹک بورڈ کے اجلاس میں مالی سال 2016-17ء کے ’’مالی بیان‘‘ اور 2017-18ء کے لئے ایکسٹرنل آڈیٹر کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں نیشنل ہائی ویز پر ’’ڈرائیورز ایمرجنسی اینڈ ریسٹ ایریا‘‘ کے برانڈ نام سے آرام گاہیں بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ یہ آرام گاہیں این فائیو پر قائم ہوں گی۔ اس تجویز کو انڈس ہائی وے‘ کے کے ایچ‘ کوئٹہ تفتان روڈ‘ سی پیک مغربی روٹ تک توسیع دے دی گئی۔ اجلاس میں منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی گئی۔ گوجرانوالہ میں ڈرائی پورٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ منصوبہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے این ایل سی کی کارکردگی کی تعریف کی۔

مزیدخبریں