اسلام آباد (نامہ نگار) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت آج ہو گی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنس کی سماعت کریں گے۔ گزشتہ سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان قلم بند نہیں ہو سکا تھا اور تفتیشی افسر نے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے لیے مہلت مانگ لی تھی۔ عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔