کمشنر فار انڈس واٹر کے منصب پر تعیناتی کیلئے درخو استیں طلب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کمشنر فار انڈس واٹر کے منصب پر تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ ایف بی آر نے گریڈ 21 کے تجربہ رکھنے والے افسروں سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں آبی وسائل ڈویژن سے رابطہ کریں۔ دریں اثنا ایف بی آر نے گریڈ 17 اور اس سے بالائی گریڈ کے دوہری شہریت کے حامل افسروں کے نام طلب کرلئے۔ اس سلسلہ میں تمام ممبرز‘ آئی جیز‘ چیف کمشنرز، کلیکٹرز کو خط لکھا گیا ہے کہ وہ یہ معلومات ہیڈ کوارٹرز کو دیں۔ ناکامی کی ذمہ داری سربراہ پر عائد ہوگی۔ دریں اثنا گریڈ 20 کے افسر محمد سعید خان جدون کو ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ پشاور کے منصب کا اضافی چارج دیدیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن