الیکشن سے 4 ماہ پہلے شادی کر کے عمران خان نے سیاسی خودکشی کی ہے: ریہام خان

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریہام خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے تیسری شادی کے متعلق جھوٹ بولا. عمران خان کی شادی یکم جنوری کو ہوئی، اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا۔برطانوی اخبار کو انٹرویو میں ریہام خان نے کہا کہ شادی کی تصویر سے پتا چلتا ہے کہ عمران خان جدید پاکستان سے کتنے دور ہوگئے، پہلے ہی عمران کے بارے میں تاثر ہے کہ وہ طالبان کے حامی ہیں، حجاب والی تصویر نے اس تاثر کی تصدیق کردی، پاکستان میں اس طرح کی شادی کون کرتا ہے، دلہن کا چہرہ چھپانے سے اچھا تاثر نہیں گیا۔ریہام خان نے کہا کہ الیکشن سے 4 ماہ پہلے شادی کر کے عمران خان نے سیاسی خودکشی کی ہے، یہ تاثر دیا گیا کہ عمران خان صوفی ازم کی جانب راغب ہو رہے ہیں، سمجھ نہیں آتا عمران خان اس طرح کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ریہام خان کا کہنا تھا کہ بشری کی فیصلہ سازی سے پی ٹی آئی میں بھی پریشانی پائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن