نوازشریف کو عدالتوں کے فیصلے ماننے چاہئیں,انہیں اداروں کا احترام کرنا پڑے گا:خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو عدالتوں کے فیصلے ماننے چاہئیں.انہیں اداروں کا احترام کرنا پڑے گا،ملک میں عدم استحکام ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک سرمایہ کار نہیں آ رہے ، جب تک استحکام نہیں ہو گا معیشت کی صورتحال ٹھیک نہیں ہو گی۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں اداروں کا احترام کرناچاہیے، نوازشریف خود کہتے رہے ہیں کہ عدالتی فیصلے تسلیم کرنے چاہئیں لہٰذا نوازشریف کو بھی عدالتوں کے فیصلے ماننے چاہئیں۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ  گالی اور الزامات کی سیاست نہیں ہونی چاہیے جب کہ وہ  نہیں سمجھتے کہ سیننٹ کے الیکشن منسوخ ہوں گے۔خورشید شاہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پانچ سال میں 7ہزار ارب قرضہ لیا ہے، ہم  21 ہزار ارب کے مقروض ہیں، ملک کی معاشی حالت خراب ہے اور ہم قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں، ہر پیدا ہونے والا بچہ بھی یہاں مقروض ہے۔

ای پیپر دی نیشن