سپریم کورٹ :دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی

سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دورا ن جسٹس عظمت سعید نے استفسارکیا کہ ہم نے آپ کے لیے سکرین آویزاں کی ہے،ہمیں کونسی فلم دکھا رہے ہیں؟ کس کس فلم کو آسکر ایوارڈ ملا؟ جس پردانیال عزیزکیوکیل نے کہا میں نے کوئی فلم نہیں دکھانی تحریری جواب داخل کروایا ہے، پی آئی ڈی کو بھی اصل تقریر کے کلپ کے لیے درخواست کی ہے۔جسٹس عظمت سعید نے کہا ہم سے وہ کھیل نہ کھیلیں جو ہم نے خود ایجاد کیا اور استفسار کیا کہ وکیل صاحب آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ ہے،یاد رکھیںکریڈٹ کارڈ کی ایک حد ہوتی  ہے جبکہ ہر وکیل کی عدالت کے سامنے ایک ساکھ ہوتی ہے۔  عدالت نے دانیال عزیز کو نشر کی گئی تقاریر کا ٹرانسکرپٹ اور ویڈیو فراہم کردیں ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرادیا ہے اور آج کل جو فلم چل رہی ہے یہ آپ پہلے بھی کئی بار دیکھ چکے ہیں ۔خیال رہے کہ عدالت نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کو طلب کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن