سندھ پولیس کے 17افسران کو پولیس سروس آف پاکستان کے تحت اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے۔پولیس سروس آف پاکستان کے تحت سندھ پولیس کے ترقی پانے والے افسران میں شاہد حیات، ڈاکٹر امیر احمد شیخ، غلام نبی میمن، نجف مرزا کو ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جبکہ 33 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔عاصم قائمخانی، نعیم شیخ، جاوید اکبر ریاض ،احمد یار چوہان ، جاوید مہر اور جاوید جسکانی کو ڈی آئی جی کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے، سندھ میں تعینات دو ڈی آئی جیز کی خدمات واپس کر دی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی غلام سرور جمالی اور اکرم نعیم بھروکا کی خدمات واپس کی گئیں ہیں، غلام سرور جمالی کو اے این ایف اور اکرم نعیم بھروکا کو نیشنل پولیس فاونڈیشن بھیج دیا گیا ہے۔