سعودی عرب کاتفریحی صنعت پر اربوں خرچ کرنے کا منصوبہ

سعودی عرب نے مغربی طرز پر تفریح کی صنعت کو بہتر بنانے کے لئے اربوں خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے معاشی اور معاشرتی اصلاحی پروگرام وژن 2030  کا حصہ ہے جس کا آغاز دو سال قبل ہوا ۔جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے)کے سربراہ احمد بن عقیل کا کہنا ہے کہ رواں سال تقریبا 5000 تقریبات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ، خدا نے چاہا تو آپ 2020 میں اصل تبدیلی دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں، سرمایہ کار کام کی تیاری کے لیے ملک سے باہر جاتے تھے، اور اس کے بعد سعودی عرب واپس آکر اس کی نمائش کرتے تھے۔ آج تبدیلی آرہی ہے اور انٹرٹینمنٹ سے متعلقہ ہر کام یہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن