بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے19 سالہ نوجوان شہید : آئی ایس پی آر

Feb 23, 2018 | 14:05

ویب ڈیسک

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو  بھارتی فوج نے بارڈر کے قریب تیتری کے علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک 19 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نوجوان کی شناخت انضمام امین کے نام سے ہوئی جو تیتری میں واقع کرش پلانٹ پرکام میں مصروف تھا ،بھارتی فوج نے جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں