نقیب اللہ قتل کیس:نامزد 16 مفرورملزمان کی گرفتاری کےلیےاشتہاری مہم شروع

Feb 23, 2018 | 15:01

ویب ڈیسک

پولیس نے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد 16 مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اشتہاری مہم شروع کردی۔پولیس کے مطابق کیس میں مفرور 16 ملزمان کی گرفتاری کے لیے اشتہاری مہم شروع کردی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جائے گا، تمام ملزمان کی تصاویر لگا کر اشتہارات جاری کیے جارہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیوکے ماتحت سوشل میڈیاسیل قائم کیا جارہا ہے۔سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کے علاوہ دیگر 15 ملزمان کو لوگ نہیں جانتے، اس لیے را انوار سمیت تمام ملزمان کی تصاویر کے اشتہارات میڈیا پر بھی نشر کرائے جائیں گے، ملزمان کے نام، شناختی کارڈ اور تصاویر کے ساتھ اشتہارات گرفتاری کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پراپ لوڈ کی جائیں گی، اشتہاری مہم کے بعد ملزمان کا ملک کے کسی بھی حصے میں چھپنا مشکل ہوگا۔

مزیدخبریں