احد چیمہ کی گرفتاری پر بیورو کریسی کا احتجاج شرمناک ہے:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان نے کہا ہے شہباز شریف کے فرنٹ مین احد چیمہ کی گرفتاری پر بیوروکریسی کا احتجاج شرمناک ہے، گارڈ فادر شہباز شریف کی سرکردگی میں کرپٹ ٹولہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔جمعہ کو ٹوئٹر پر ردعمل میں چیئرمین پی ٹی آئی نے  کہا کہ اگر اس ٹولے کے ہاتھ صاف ہیں تو احتساب سے کیوں گھبراتے ہیں، بطور سیاسی رہنما قانون کی حکمرانی اور احتساب پر مکمل ایمان رکھتے ہوئے میں سپریم کورٹ گیا ، عدالت عظمیٰ میں اپنی صفائی میں 50 سے زائد دستاویز پیش کیں۔عمران خان کا کہنا تھا افسروں کے اس ٹولے نے اگر کرپشن یا لوٹ مار میں معاونت نہیں کی تو انہیں کیا خوف ہے۔

ای پیپر دی نیشن