امریکی ریاست مشی گن کی معروف ماڈل نے اپنے شوہر اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون کی دوست نے بتایا کہ میرے لیے یقین کرنا مشکل ہے کہ 45 سالہ لآرین سٹیارٹ نے انتہائی بے دردی کے ساتھ اپنی فیملی پر فائرنگ کردی اورپھر اپنی جان لے لی جسے پولیس نے خودکشی قرار دیا۔لآرین اور اس کی فیملی کی گو ہاربر کے علاقے میں اپنے گھر میں اس وقت مردہ پائی گئی تھی جب ان کے ایک عزیزکے فون پر پولیس موقع پرپہنچی تھی۔موقع پرپہنچنے پرحکام کوگھر سے 4 لاشیں ملی تھیں جن کی شناخت لآرین،ان کے 47سالہ شوہر ڈینیل اور ان کے دو بچوں 27 سالہ اسٹیون اور 24 سالہ بیتھانے کے نام سے ہوئی۔مرنے والے دونوں بچے کالج میں زیر تعلیم تھے جبکہ لآرین کے لنکڈ ان پیج کے مطابق وہ ایک ماڈل تھیں اور جزوقتی طور پر وہ پرسنل ٹرینرکی خدمات بھی فراہم کرتی تھیں۔مرنے والے تمام افراد کے سر میں گولیاں ماری گئی تھیں جبکہ ایک بندوق بھی موقع سے برآمد ہوئی تھی۔ایک ہفتہ قبل خاتون سے آخری مرتبہ ملنے والے ٹیلر نے فری پریس سے گفتگو میں بتایا کہ جوڑا آپس میں محبت کرتا تھا لیکن وہ آج کل مشکل وقت سے گزر رہے تھے۔