اداروں کے فیصلوں میں انتقام کی بو آرہی ہے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اداروں کے فیصلوں میں انتقام کی بو آرہی ہے۔جمعہ کوسرگودھا میں نجی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اداروں کے فیصلوں میں انتقام کی بوآرہی ہے اوربظاہر ایسا لگتا ہے کہ ادارے نوازشریف کے خلاف صف آرا ہیں جب کہ یہ تاثرنہیں ملنا چاہیے کہ ادارے فریق بن گئے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، سب کچھ آئین اور قانون کا سہارا لے کر کیاجارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ (ن)لیگی امیدواروں سے کہا گیا کہ آزاد حیثیت سے لڑیں، منڈیاں لگ چکی ہیں،سینیٹ الیکشن شفاف ہوتے دکھائی نہیں دے رہے، سینیٹ الیکشن میں پیچیدگیاں پیدا کی جارہی ہیں، اس لیے سب کو سوچنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن