ماں کا دودھ پینے سے بچے صحت مند چست ودماغی طور پر چالاک ہوتے ہیں، مائیں بچوں کو دودھ کم از کم ایک سال تک ضرورپلائیں، قدرتی طاقت بچے کی صحت و نشونما کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے ,ماں کا دودھ پینے والے بچےبیماریوں سے کافی حدتک محفوظ رہتے ہیں .ان خیالات کا اظہارٹی ایچ کیو ہسپتال کی سنئیر سپشلسٹ زچہ وبچہ ڈاکٹر رابعہ عمران سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا .انہوں نے کہا کہ بچوں کو ماں کے دودھ کے ایک سال کے بعد ہلکی پھلکی غذا کا استعمال بھی ساتھ ضرور کرائیں .انہوں نے کہا کہ بچوں میں زیادہ تر نمونیا , کھانسی اور بخار جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں ,بچوں کوان بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے احتیاط کی ضرورت ہے ۔
ماں کا دودھ پینے سے بچے صحت مند, چست ودماغی طور پر چالاک ہوتے ہیں
Feb 23, 2018 | 18:07