چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کہا ہے کہ کمیشن 2018 کے انتخابات آزادانہ اورشفاف انداز میں منعقد کرانے کیلئے پرعزم ہے۔وہ جمعہ کواسلام آباد میں عام انتخابات 2018 کے لئے پولنگ سٹاف کے تربیتی نصاب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔چیف الیکشن کمشنرنے کہاکہ پولنگ سٹاف کے تربیتی کورس الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنی اصلاحات کی جانب ایک اور اہم سنگ میل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولنگ سٹاف کی جامع تربیت کو شفاف انتخابات کے انعقاد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
دوہزاراٹھارہ کے انتخابات آزادانہ اورشفاف اندازمیں کرانے کیلئے پرعزم ہیں: چیف الیکشن کمشنر
Feb 23, 2018 | 18:16