نوازشریف کوکسی عہدے کی ضرورت نہیں،سب جانتے ہیں نوازشریف کوسزاکیوں مل رہی ہے،ادار ے اختیارات سے تجاوزکریں گے تومسئلہ ہوگا :سردارایازصادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ بغیر عہدے کے بھی عوام میاں صاحب کی طرف دیکھتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایازصادق نے کہاکہ نوازشریف کو کسی عہد ے کی ضرورت نہیں،سب جانتے ہیں نوازشریف کوسزاکیوں مل رہی ہے۔اسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ ہرادارہ اپنے دائرہ اختیارمیں رہ کرکام کرے،ادار ے اختیارات سے تجاوزکریں گے تومسئلہ ہوگا۔انھوں نے کہاکہ مشرف دورمیں لوگوں کو6مہینے میں چھوڑدیاجاتا تھا۔ایازصادق نے خدشہ ظاہر کیاکہ افسوس سے کہناپڑتاہے کہ پانی سرسے گزرتانظرآرہاہے۔ انھوں نے سوال کیاکہ کیا احدچیمہ ملک سے فرارہوئے تھے؟بکتربندگاڑیوں میں ملک کی خدمت کرنیوالوں کونہیں لایاجاتا۔ایازصادق نے کہاکہ ڈاکٹرعاصم اورشرجیل میمن کوبھی تفتیش کیلئے بلاتے۔ ایازصادق نے مزید کہاکہ دوران تفتیش گرفتاری مناسب نہیں،نیب کے حوالات کی تصاویرمیڈیامیں لاناغیرمناسب ہے۔

ای پیپر دی نیشن