معذور افراد کو ماہانہ وظیفہ دینےکی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے معذور افراد کو ماہانہ وظیفہ دینے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔معذور افراد کسی بھی معاشرے کی توجہ کے متقاضی ہوتے ہیں۔ان افراد کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔پنجاب حکومت معذور افراد کی بحالی اور کفالت کےلئے کوشاں ہے۔جو کہ خوش آئندہ اقدام ہے اس کے باوجود معذور کی مزید فلاح و بہبود وقت کا تقاضا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ معذور افراد کی کفالت کی ذمہ داری حکومت خود اٹھائے اور ان کےلئے ماہانہ وظائف کا بھی اعلان کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن