سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم چار سال سے حکومت سے کہہ رہے تھے آپ وزیر خارجہ لگائیں، تاہم انہوں نے ہماری نہیں سنی، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انڈیا پاکستان عالمی سازشیں کرنے لگا، ان چیزوں کا مقابلہ ہم نے اپنے دور میں کیا تھا،نریندرمودی کبھی آپ کادوست نہیں بنے گا، نواز شریف کاروباری آدمی ہیں جو کمیشن لیے بغیر کوئی کام نہیں کرتے ، پختونوں، بلوچوں کو ان کا شیئر نہیں دیا گیا ، پنجاب میں بھی صرف لاہور کو دیا ہے جبکہ پنجاب کے بھی دیگر علاقے پستی کا شکار ہیں، نواز شریف کہتے ہیں کہ ان کو سینٹ سے نکال دیا گیا ہے ، ان کو سینٹ سے نہیں نکالا گیا، ان کے امیدوار آزا د کر دیے گئے ہیں ، پنجاب بیوروکریسی میں منصوبے کے تحت بغاوت کروائی جا رہی ہے ، ہم گریٹرپنجاب بنانے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صابق صدر ، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی سطح پر ہمارے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، ہم چار سال سے حکومت سے کہہ رہے تھے آپ وزیر خارجہ لگائیں، تاہم انہوں نے ہماری نہیں سنی، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انڈیا پاکستان عالمی سازشیں کرنے لگا، ان چیزوں کا مقابلہ ہم نے اپنے دور میں کیا تھا،ہمارا ہمسایہ بہت شاطر ہے،بھارت کی پوری توجہ پاکستان کو نقصان پہنچانے پرہے،دشمن چاہتاہے کہ پاکستان قائم و دائم نہ رہے ،جس چیزکاڈرتھاوہ ہی ہوا،بھارت میں مسلمانون کے ساتھ نارروا سلوک کیا جا رہا ہے،بھارت کے مسلمان وہاں رہنے کے لیے تیارنہیں، آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو یقین ہے کہ بھارت آپ کادوست بن سکتاہے؟نریندرمودی کبھی آپ کادوست نہیں بنے گا۔ سابق صدر نے کہا کہ جس چیز کا ڈر تھا وہی ہو رہا ہے ، پنجاب میں منصوبے کے تحت بیوروکریسی میں بغاوت کروائی جا رہی ہے۔ ،بیوروکریسی میں تمام لوگ ان کے من پسندہیں،ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے،یہ ریاست کے خلاف بھی بغاوت ہے،ان کو ڈر کے چھوٹے میاں بھی گرگئے تو کیا بنے گا؟ہم گریٹرپنجاب منصوبے کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا ہم نے مشکل حالات کا سامنا کیا ، ہم نے کبھی عدالتوں پرتنقید نہیں کی، ہم نے اداروں کولڑانے کی کوشش نہیں کی، ادارے کمزورہوجائیں توملک کمزورہوجاتے ہیں،ہم نے آج تک کوئی غیر جمہوری عمل نہیں کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ نوازشریف سوائے کاروبار کے کوئی کام نہیں کرتے، میاں صاحب کمیشن کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے، انہوں نے پختونوں، بلوچوں کو ان کا شیئر نہیں دیا، صرف لاہور کو دیا ہے جبکہ پنجاب کے بھی دیگر علاقے پستی کا شکار ہیں، پنجاب میں بھی آپ جہاں چلے جائیں، میں تونسا شریف گیا تھا وہاں کی سڑکوں کی حالت خراب ہے ،نوازشریف نے پشتونوں اوربلوچوں کوحقوق نہیں دیے، نوازشریف نے صرف پنجاب کو حقوق دیے ہیں،اندرون لاہورکابہت براحال ہے۔،نوازشریف کی کوشش ہے کہ اداروں کوکمزورکیاجائے،نواز شریف کبھی کہتے ہیں کہ ہمیں سینیٹ سے نکال دیاگیا،انہیں سینیٹ سے نہیں نکالا گیا ہے ، آپ سینیٹ میں ہیں آپ کے امیدواروں کوآزاد کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اورصوبے میں حکومت اپنی ہوتوووٹ لیناآسان ہوتاہے،لودھراں میں حکومت نے گیس بھی دی اور بجلی بھی، ن لیگ نے این اے 120 میں 4 ارب روپے خرچ کیے، پنجاب میں ڈپٹی کمشنر ان کا اپنا ہے، ایس ایچ اوز اپنے بٹھائے ہوئے ہیں، پنجاب میں سیاست ہی ایس ایچ اوز کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں ہمیں اے این پی اورمولانافضل الرحمان کی حمایت حاصل ہے،سینیٹ الیکشن کے بعدہم عام انتخابات کے موڈمیں آجائیں گے،عام انتخابات وقت پرہوتے دیکھ رہاہوں،ہمارے دور میں ایسے کام بھی ہوئے جس پر دنیا ناراض ہوئی، قوم کو مایوس نہیں کرنا چاہتا۔ زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی فورم پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے جس طرح پاکستان کا دفاع کیا میں بھی نہیں کرسکتا تھا۔عمران خان کی شادی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے، میرا اس سے تعلق نہیں، وہ تین شادیاں کریں یا چار ان کی مرضی ہے.