آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات، لائن آف کنٹرول پر امن کی پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق

Feb 23, 2018 | 20:08

ویب ڈیسک

 آزاد جمو ں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد جمو ں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ لائن آف کنٹرول پر امن کی پالیسی جاری رہے گی ،بھارتی اشتعال انگیزی سے دونوں اطراف کے کشمیریوں کو تکلیف پہنچتی ہے ، صدر آزاد جموں و کشمیر نے اس موقع پر آزاد کشمیر میں سکیوررٹی اور ترقیاتی کاموں میں پاک فو ج کے کردار کو بھی سراہا۔ 

مزیدخبریں