مسلم لیگ ن کے رہنما و وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جس ملک میں طالبان کے دفاتر کھولنے کی بات ہواور مولانا سمیع الحق کے مدرسے کو 60ساٹھ کروڑ روپے فنڈنگ کی جاتی ہو تو دنیا ہم پر انگلیاں تو اٹھائے گی انہوں نے سرگودھا میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ادار ے اپنے حدود میں رہ کر کام کرتے تو صورتحال تبدیل ہوتی نواز شریف کے خلاف ریفرنس جھوٹی گواہیوں پربنایا گیا اس کے بعد ان ریفرنسوں کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔ اس طرح کے ریفرنسوں سے منتخب وزیر اعظموں کو ہٹایا جاتا ہے جو آئین توڑتا ہے اسے کیبلری فونٹ آرڈر دیں یا کسی اور فونٹ میں اس کا حساب توآج تک نہیں ہوا ۔جو منتخب وزیر اعظم اپنے بچے سے تنخواہ وصول نہیں کرتا اسے کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اور اسے اقتدار سے ہٹادیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم آئین بنانے والے ہیں کسی ادارے کی توہین نہیں کی اداروں کی توقیر پر یقین رکھتے ہیں لیکن اگر ادارے ذاتی پسند نا پسند پر فیصلے کرینگے تو پھر و ہ متنازعہ ہونگے ہم اداروں کی عزت بڑھانا چاہتے ہیں ان کی عزت اسی میں ہے وہ اپنے حدود میں رہ کر کام کریں۔کیلبری فونٹ کے متنازعہ ہونے کے بعد اس ریفرنس کی کوئی اہمیت رہی ہے اس فونٹ نے ساری اہمیت ختم کردی ہے نیب نے جو گواہ اپنے حق میں پیش کیا اس نے نواز شریف کے حق میں گواہی دی ہے ۔ انہوں نے کہ نواز شریف کو وزارت اعظمی سے ہٹایا دیا گیا اور پھرپارٹی قیادت سے بھی لیکن اس ملک کا وزیر اعظم اور پارٹی قائد وہی ہو گا جس پر میاں نواز شریف ہاتھ رکھیں گے۔پاکستان کے ساتھ ظلم کرتے ہوئے ایک این جی او کے کہنے پر وطن عزیز کا نام دہشت گردوں کی فنانسنگ کرنے والوں کی لسٹ میں ڈال دیا گیا ہم نے تو بہت قربانیاں دیں لیکن دنیا ہماری قربانیوں کو کیوں نظر انداز کر رہی ہے ہمیں اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہیے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق احمد ملک نے کہا کہ تمام جماعتیں سینٹ کے الیکشن میں اپنے اپنے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں لیکن مسلم لیگ ن شیر کے نشان پر الیکشن نہیں لڑ رہی جو بند کمرے میں فیصلے دے رہے ہیں انہیں سرگودھا کے عوام کا جوش اور جذبہ دکھائیں انہیں احساس ہوگا جو آمروں اور جابروں کے دور میں ہوتے تھے ان کا وقت جا چکا ہے ادارے اپنے حدود میں نہ رہنے کے باعث ملک میں حالات خراب ہو رہے ہیں لیکن اس کے زمہ دار وہ ادارے ہونگے جو یہ تمام کھیل کھیل رہے ہیں۔