لاہور(این این آئی)بھارتی بارڈرفورس کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالی پاکستانی خاتون گلشن بی بی دو روز بعد امرتسر کے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ذہنی معذور پاکستانی خاتون گلشن بی بی کو 20 فروری کو بی ایس ایف نے کرتارپور کے علاقے میں زیرولائن کے قریب فائرنگ کرکے زخمی کیاتھا۔