اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی وی کے اکاونٹس سے چےک کےش کرانے کے اےک معاملے پر تفتےش کے لئے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔فواد چوہدری کے آئی جی اسلام آباد کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق یہ خط پی ٹی وی کی یونین کے سیکریٹری کی شکایت پر تحقیقات کرنے کے لیے لکھا گیا ہے۔وزیر اطلاعات نے خط میں کہا ہے کہ پی ٹی وی کے اکاونٹس سے رقم کی منتقلی کے معاملے پر ضابطہ فوجداری کا مقدمہ بنتا ہے، معاملے کی میرٹ پر تحقیقات کر کے آگاہ کیا جائے۔منسلک دستاویز کے مطابق 31 لاکھ 80 ہزار روپے اور 17 لاکھ 60 ہزار روپے کے مشکوک چیک کیش کروائے گئے۔
پی ٹی وی اکا¶نٹس