پاکستان گنا پیداکرنے والے ممالک میں پانچویں، چینی کی پیداوار کے لحاظ سے 14ویں نمبر پر آگیا

فیصل آباد (اے پی پی) پاکستان دنیا بھر میں گنا پیدا کرنے والے 105ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ چینی پیدا کرنے والے ممالک کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کا 14واں نمبر ہے نیز پاکستان میں گنے کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 500من ہے جبکہ دیگر ممالک میں عالمی اوسط پیداوار 600من فی ایکڑ سے بھی زائد ہے ۔ زرعی ماہرین نے بتایا کہ پاکستان کے بعض علاقوں میں کاشتکار جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے 12 سو سے 15سو من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے گنے کی اقسام موسمی حالات ، آب و ہوا اور زمین بہترین پیداواری صلاحیت کی حامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن