لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولوں میں ہفتہ میں دو دن سپورٹس کے لئے پیریڈ مختص کرنے اور ہر طالب علم کے سپورٹس میں لازمی حصہ لینے کے اقدام کو سراہا ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ یہ تجویز سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے دی تھی کہ نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب راغب کرنے کے لئے سکولوں میں سپورٹس پیریڈ دوبارہ شروع کئے جائیں جس پر محکمہ تعلیم نے یہ اہم قدم اٹھایا ہے جو قابل تحسین ہے،اس فیصلے سے بچے صحتمند سرگرمیوں کی جانب راغب ہونگے اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ہر طالب علم کیلئے ایک کھیل میں لازمی حصہ لینے کا اقدام صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے چند ماہ قبل اٹھایا تھا۔