لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سپورٹس رپورٹر پنجاب نے اس بات کی تردید کی ہے کہ بورڈ کسی قسم کے مالی بحران کا شکار ہے بلکہ الٹا پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کو اپنا مقروض قرار دیدیا ہے۔ ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کسی قسم کے مالی بحران کا شکار نہیں ہے، تمام دفاتر میں سٹیشنری سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں دفاتر دیئے ہوئے ہیں ۔
سپورٹس بورڈ پنجاب نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مقروض قرار دیدیا
Feb 23, 2019