منی بجٹ آئندہ ہفتے منظور کرا لیا جائیگا: حماد اظہر

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے ٹیکس ڈائریکٹری جاری کرنے والی تقریب میں خطاب اور بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ آئندہ ہفتے منظور کر دیا جائے گا۔ اس کی منظوری سے آف شور کمپنیوں اور اثاثوں پر ٹیکس عائد کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کفائت شعاری کا آغاز وزیر اعظم ہاؤس سے کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 31 کروڑ روپے کم ہو گیا جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کا ٹیکس اپنی شان وشوکت پر خرچ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بااثر لوگوں کو ٹیکس چوری نہیں کرنے دیں گے۔ بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس لگایا تو پاکستان بھی ایسا کرنے کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ڈائریکٹری کے اجراء کے بعد اب یہ دیکھا جائے کہ کس پارلیمنٹرین نے کتنا ٹیکس دیا اور اس کے اثاثے کتنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ کے چیلنج ہیں تاہم ان پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے کہا کہ ٹیکس فائلرز کی تعداد میں 34 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...