حکومت بارش سے متاثرہ افراد کوعلاج کی مفت سہولیات فراہم کر ے: طاہر القادری

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے ریاست کی سطح پر بھرپور مدد ہونی چاہیے، انہوں نے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کو بھی ہدایت کی کہ جہاں تک ممکن ہو سکے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس آفت کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں کو مفت علاج کی سہولت مہیا کرے۔

ای پیپر دی نیشن