سعودی عرب سمیت دنیا نے بھارتی موقف مسترد کردیا:طاہر اشرفی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)ہندوستانی جارحیت کا جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے ، پوری قوم پاکستان دشمن قوتوں کے مقابلے کیلئے فوج کے ساتھ ہے ، سعودی عرب سمیت عالمی دنیا نے ہندوستان کے مؤقف کو مسترد کر دیا ہے ، سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کے دورہ کو ناکام بنانے کی ہندوستانی سازش ناکام ہو ئی ، قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کی مکمل تائید کرتے ہیں ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہندوستانی دہشت گردی پوری دنیا کے علم میں ہے ، کلبھوشن کی گرفتاری ہندوستان کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کرتی ہے، ہندوستان کی دھمکیاں پاکستان کو مرعوب نہیں کر سکتیں ، پاکستانی قوم اور فوج متحدہو کر اپنے وطن کی سلامتی اور استحکام کا دفاع کر رہی ہیں اور کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...