بھارت پلوامہ حملہ کی آڑ میں پاکستان کیخلاف الزام تراشیاں بند کرے:عبدالخبیرآزاد

Feb 23, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار)خطیب و امام باد شاہی مسجد اور چیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے حالیہ پلوامہ کارروائی کی آڑمیں پاکستان پر الزام تراشیاں بند کرے ‘ہماری بہادر اور مسلح افواج اپنے وطن پاکستان کا دفاع کرنا جانتی ہیں ،جنرل قمر جاویدباجوہ پاکستان کے ایک بہادر سپہ سالار ہیں‘پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ‘ہندو بنیا اپنی ہٹ دھرمی سے باز رہے۔

مزیدخبریں