یاسین ملک اورکارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں:میرواعظ عمرفاروق

کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال اور جبر سے صورت حال مزید خراب ہوگی، تشددآمیزکارروائیاں زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کشمیری رہنما میرواعظ عمر فاروق نے اپنے پیغام میں کہا کہ یاسین ملک اورکارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔کشمیری حریت رہنما نے کہا کہ تشددآمیزکارروائیاں زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتیں، طاقت کے استعمال اورجبرسے صورت حال مزید خراب ہوگی۔مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماں، کارکنوں کے خلاف بڑا کریک ڈان جاری ہے، یاسین ملک سمیت درجنوں رہنما، کارکن گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن