پاکستان ضرور جاﺅں گا لیکن بیوقوفوں کی طرح چھلانگ نہیں لگاﺅں گا:پرویز مشرف

Feb 23, 2019 | 14:14

ویب ڈیسک

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرِ پاکستان جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میں پاکستان ضرور جا ﺅں گا لیکن بیوقوفوں کی طرح چھلانگ نہیں لگا ﺅں گا، موجودہ حکومت کے خاتمے میں کوئی دلچسپی نہیں، ہماری دلچسپی زرداری اور نوازشریف کو سیاست سے باہر کرنا ہے،جودہ حکومت کی آدھی کابینہ تو وہی ہے جو میرے دور حکومت میں تھی ۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ مجھے ایسی بیماری ہوگئی کہ میں ہل نہیں سکتا، مجھے ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ ری آرگنائز ہورہی ہے، ہدایت خیشگی اب پارٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔سابق صدر نے کہا کہ ہماری جماعت کی موجودہ حکومت کے خاتمے میں کوئی دلچسپی نہیں، ہماری دلچسپی زرداری اور نوازشریف کو سیاست سے باہر کرنا ہے، انہوں نے پاکستان کو تباہ کیا، اب پاکستان میں تیسری سیاسی قوت آچکی ہے جس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔پاکستان واپسی کے سوال پر پرویز مشرف نے کہا کہ کیسے ہوسکتا ہے کہ پاکستان نہ جا ﺅ ں، پاکستان میرا ملک ہے لیکن بیوقوفوں کی طرح چھلانگ مار کرنہیں جاں گا، میری نظر میں اس وقت پاکستان میں سیاسی ماحول اچھا ہے اور میرے جانے کو سپورٹ کرتا ہے، موجودہ حکومت کی آدھی کابینہ تو وہی ہے جو میرے دور حکومت میں تھی۔

مزیدخبریں