تہران (شِنہوا) ایران کے مرکزی بنک(سی بی آئی ) کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ پیرس میں قائم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے اسلامی جمہوریہ کو بلیک لسٹ میں برقرار رکھنے سیملک کی غیر ملکی تجارت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ بات تسنیم نیوز ایجنسی نے ہفتہ کے روز بتائی۔ ہمتی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ امریکہ اور اسرائیل کے دبا ئوپر کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو ایک سیاسی اور غیر تیکنیکی طرز عمل قرار دیا ہے۔ ہمتی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران سی بی آئی کی کارکردگی سے ایرانیوں کو اعتماد ملا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے ایران کی غیر ملکی تجارت اور فارن ایکسچینج ریٹس کے استحکام کے لئے مسائل پیدا نہیں ہونگے۔