مہنگائی کی شرح کم ہوکر 15.97 فیصد، چینی، دالیں، ٹماٹر، آٹا سستے: ادارہ شماریات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ادارہ شماریات ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15.97 فیصد پر آگئی، گزشتہ ماہ انہی دنوں میں یہ شرح 20 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق انڈے چھ روپے سستے ہوکر فی درجن نرخ 96 پر آگئے، چکن دس روپے سستا ہونے کے بعد فی کلو قیمت 163 روپے ہوگئی ہے۔ سبزیوں میں ٹماٹر تین روپے کلو سستے ہونے کے بعد قیمت تینتالیس روپے فی کلو دستیاب ہیں، چینی، آلو، گڑ، لہسن، دال چنا، مسور، آٹا بھی سستا ہوا، ایک ہفتے میں ایل پی جی، دال ماش اور مونگ کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔ ادارہ شماریات کے مطابق پیاز کے نرخ ساڑھے دس روپے بڑھ گئے، جس کے باعث اس کی قیمت 66 روپے کلو ہوگئی، چاول، گھی، سرسوں کا تیل، دہی، گوشت کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔ ہفتے میں پیاز ساڑھے دس روپے فی کلو مہنگا ہوا ، فی جرجن کیلا تین روپے مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں بکرے اور گائے کا گوشت بھی مہنگا ہوا، چاول ، دہی، گھی اور آئل بھی مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ٹماٹر تین روپے، آلو دو روپے، لہسن 7 روپے سستا ہوا۔ حالیہ ہفتے میں 29 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...