شیخوپورہ: مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر رکشہ سوار نوجوان قتل

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی، نمائندہ نوائے وقت) تھانہ ہائوسنگ کالونی کے علاقہ بدو روڈ پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے رکشہ پر سوار نوجوان مزمل کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ مقتول مزمل مہدی بدو ورکاں کا رہائشی تھا اور شیخوپورہ سے گھر جا رہا تھا کہ ناکہ لگائے ڈاکوئوں نے اسے روکا اور لوٹ مار شروع کر دی۔ نوجوان نے ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ تھانہ ہائوسنگ کالونی پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کر رہے ہیں، ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی فی الحال تصدیق نہیں کر سکتے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...