آئی جی سندھ کوچھٹی پرچلے جانا چاہیئے، سید ناصرشاہ کا مشورہ

نواب شاہ( بیورورپورٹ/عاطف ابڑو) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے کھلی کچھری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آئی جی سندھ کو چھٹی پر چلے جانا چاہئے آئی جی سندھ کی پیٹھ تھپ تھپانے والے ان کے خیر خواہ نہیں ہیں کوئی ایسا اقدام نھی اٹھا نا چاہتے جس سے فورس کا مورال ڈائون ہو، فورسز بھی ہماری ہیں پولیس فورس نے امن وامان کیلئے بڑی قربانیاں دیں ہیں۔ سندھ حکومت کو غیرمستحکم کرنے کیلئے گورنر راج اور مقدمات کے شوشہ چھوڑے جاتے ہیں 149/اور 140 کے قوانین کی بات کی جاتی ہے دیگر صوبوں کی بہ نسبت سندہ حکومت نے بہتر کام کئے ہیں، وفاقی حکومت فنڈز نہیں دے رہی۔

ای پیپر دی نیشن