شریف فیملی باقی خاندان بھی باہر لے جانے کی متمنی، حمزہ، مریم کی روانگی کیلئے حکومتی رضا مندی پر یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے: فواد چودھری

Feb 23, 2020

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو سیاسی گرو مسلم لیگ (ن) سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ان کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ شریف فیملی صرف ایک معاملہ چاہتی ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے۔ اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف فیملی پاکستان کی سیاست سے دل بھر چکا ہے، حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔

مزیدخبریں