جج وڈیو کیس کے مدعی ناصر بٹ کیخلاف 24 سال پرانا قتل کیس ری اوپن

Feb 23, 2020

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کے مدعی ناصر بٹ کے خلاف 24 سال پرانا قتل کیس ری اوپن ہو گیاراولپنڈی کی ماڈل کورٹ میں 27 فروری کو سماعت ہو گی احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مدعی ناصر بٹ کے خلاف قتل کیس کی ابتدائی سماعت ماڈل کورٹ کے جج راجہ شاہد ضمیر نے کی سماعت کے دوران فاضل عدالت نے تھانہ صادق آباد کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 فروری کو ریکارڈسمیت طلب کرلیافاضل جج نے پراسیکیوشن برانچ اور ریکارڈ روم سے بھی مقدمہ کی فائلیں آئندہ سماعت پر طلب کرلیںملزم ناصر بٹ کے خلاف قتل کیس اکتوبر 1996ء میں تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھاجس کے مدعی اسرار الحق ملک ایڈووکیٹ نے مقدمہ میں بتایا کہ کہ ملزم نے فائرنگ کرکے مدعی کے دو سگے بھائیوں بیرسٹر انوار الحق،اکرام الحق اور انکے ملازم گلفراز عباسی کو قتل کردیا تھا۔

مزیدخبریں