ریاض(آئی این پی) مکہ کی رہائشی عمارت میں ہولناک آتشزدگی کی لپیٹ میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر مک المکرمہ کے علاقے العتیبہ میں واقع ایک فلیٹ خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔چار منزلہ فلیٹوں کی عمارت میں بھڑکنے والی آگ نے 30 سالہ نوجوان کی جان لیلی، آتشزدگی کی لپیٹ میں آنے والے نوجوان سے متعلق تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔