بیت المقدس میں یہودی آبادکاری بین الاقوامی قوانین کے منافی : حماس

Feb 23, 2020

غزہ (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے تازہ منصوبے اور اعلانات بین الاقوامی قوانین اور عالمی اقدار کے منافی ہے ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے ہزاروں نئے مکانات کی منظوری کا اعلان بیت المقدس پر براہ راست حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے تازہ منصوبے اور اعلانات بین الاقوامی قوانین اور عالمی اقدار کے منافی ہے۔حماس کے ترجمان نے کہا کہ مسجد اقصی صہیونی ریاست جس ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کے ساتھ بیت المقدس کو یہودیانے کی مجرمانہ سازشوں پرعمل پیرا ہے۔

مزیدخبریں