ادلب میں جاری لڑائی انسانی المیے میں بدل سکتی ہے:اقوام متحدہ

جنیوا (اے پی پی) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں جاری لڑائی انسانی المیے میں بدل سکتی ہے اور اس سے بچنے کے لیے فریقین کو فوری طور پر لڑائی روک دینی چاہئے۔امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ترجمان ڑان لارکے نے بتایا کہ خطے سے 9 لاکھ افراد میں سے 60 فیصد آبادی بری طرح پھنس کر رہ گئی ہے مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے اور ہمیں بڑی خونریزی کے خطرے کا خوف لاحق ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے محاذ پر اور اس کے ارد گرد تشدد کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ علاقہ بے گھر افراد سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ان مقامات پر بمباری کی جارہی ہے۔شامی فوج روسی فضائیہ کی مدد سے لڑرہی ہیں اور ان کا کا مقصد خطے میں باغیوں کے آخری ٹھکانے کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس لڑائی میں اب تک تقریباً 4 لاکھ شامی ہلاک ہوچکے ہیں، لاکھوں افراد بے گھر ہیں جبکہ علاقہ کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن